!آیا فرینچ کٹ رکھنا جائز ہے یا نہیں
اس معاملے میں ہم احادیث معصومین (ع) کی طرف رجوع کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ہماری کیا راہنمائی کرتی ہیں کیونکہ قرآن کے بعد احادیث معصومین (ع) ہماری راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے
محمد بن إدريس في آخر ( السرائر ) نقلا من كتاب ( الجامع ) لأحمد بن محمد بن أبي نصر البزنطي صاحب الرضا (عليه السلام) قال : وسألته عن الرجل هل يصلح له أن يأخذ من لحيته ؟ قال : أما من عارضيه فلا بأس ، وأما من مقدمها فلا.
(وسائل الشیعہ ، ج 1،ص 273، ابواب آداب وحمام ، باب 63،حدیث:5)
ترجمہ
جناب ابن ادریس (رہ) اپنی کتاب سرائر میں احمد بن محمد بن ابو نصر بزنطی(جوکہ صحابی ہیں امام رضا(ع) کے)کی کتاب الجامع کے حوالے سے روایت کرتے ہیں کہ بزنطی کا بیان ہے کہ میں نے حضرت امام علی رضا (ع) سے پوچھا کہ آدمی کے لئے اپنی داڑھی منڈوانا جائز ہے ? امام (ع) نے فرمایا کہ ہاں ،رخساروں سے جائز ہے مگر اگلے حصہ سے جائز نہیں
(وسائل الشیعہ ، ج 1،ص 273، ابواب آداب وحمام ، باب 63،حدیث:5)
:سند حدیث کی تحقیق
:محمد بن ادریس
شیخ حُُر العاملی (رہ) ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ انھوں نے اپنی کتاب السرائر میں قدیم اصول میں سے کثیر احادیث نقل کی ہیں
(خاتمہ وسائل ،ج20،ص 214)
علمائے رجال امامیہ ان کو الشیخ فاضل الثقہ العلامہ فقیھا``اصولیا ``مجتھد کہہ کر ان کی تو ثیق کی ہے
(تکمہ الرجال ،ج 2 ، ص351-350)
:احمد بن محمد بن ابو نصر بزنطی
علامہ مجلسی (رہ) نے ان کو ثقہ کہا ہے
(وجیزہ،ص152)
امام الخوئی نے ان کو ثقہ امامی کہا ہے
(المعجم ، ج 2،ص 36)
شیخ حُُر العاملی (رہ) نے ان کو ثقہ حضرات میں عظیم المنزلہ اور جلیل القدر کہا ہے اور کہا ہے کہ انھوں امام علی رضا (ع) سے ملاقات کی ہے
(رجال حر العاملی ،ص 260)
ابن شہر آشوب (رہ) نے کہا ہے کہ انھوں نے امام رضا (ع) سے ملاقات کی ہے اور ان کی الجامع اور النودر نامی کتب بھی ہے .
(معالم العلماء،ص 29)
حدیث کی دوسری سند: مندرجہ بالا حدیث دوسری سند سے امام موسیٰٰ کاظم (ع)سے بھی مروی ہے
ورواه الحميري في ( قرب الإسناد ) عن عبدالله بن الحسن ، عن علي بن جعفر ، عن أخيه ، مثله
(قرب الاسناد : 122)
حمیری (رہ) نے بھی اپنی کتاب قُرب الاسناد میں یہ روایت علی بن جعفر سے جو کہ اپنے بھائی امام موسیٰٰ کاظم (ع) سے نقل کرتے ہیں ،نقل کیا ہے
(قرب الاسناد : 122)
ورواه علي بن جعفر في كتابه ، إلا أنه قال في آخره فلا يأخذ
(مسائل علي بن جعفر : 139 | 153)
علی بن جعفر (رہ) نے اپنی کتاب مسائل میں اسی روایت کو اپنے بھائی امام موسیٰ کاظم (ع) سے نقل کیا ہے
(مسائل علي بن جعفر : 139 | 153)
(وسائل الشیعہ ، ج 1،ص 273، ابواب آداب وحمام ، باب 63)
اس صحیح حدیث سے ثابت ہوا کہ فرینچ کٹ داڑھی رکھنا جائز ہے
اب ہم آتے ہیں فقہاء امامیہ کے فتاویٰ کیطرف،ہمارے فقہاء جیسے امام الخوئی (رہ) ،آیت اللہ سعید الحکیم اور دیگر مراجع عظام نے اس حدیث کی بنیاد پر فرینچ کٹ کو جائز قرار دیا تھا.ہم یہاں زندہ فقیہ مقیم نجف اشرف آیت اللہ سعید الحکیم کا فتویٰ درج کرتے اس مسئلے کی بابت میں
آیت اللہ سعید الحکیم سے پو چھے گئے سوالات فرینچ کٹ کے متعلق اور آغا کے
جوابات
Shaving & Beard I am wondering about the fatwa of Sayyid Mohammed saed Alhakeem regarding the small beard (Called goatee) that covers only the area under the lower lip and chin. It is permissible? | ||
|
0 comments:
Post a Comment