جب مکتب تسنن ، فضائل شیعہ میں احادیث نبوی (ص) اپنی کتب معتبرہ میں دیکھتے ہے تو ان کے منہ میں پانی آجاتا ہے تو فورا`` کہہ دیتے ہیں کہ یہاں شیعوں سے مراد ہم ہیں یعنی اھل سنت مراد ہیں ،مگر اھل سنت ایک طرف کہتے ہیں کہ یہاں شیعہ سے مراد ہم سنی ہیں مگر دوسری طرف یہ لوگ کہتے کہ امام حسین (ع) کے قاتل شیعہ ہیں اور شیعوں پر الزام تراشیاں کرتے ہیں حالانکہ دیکھا جائے کہ اگر شیعہ اولیٰ آپ سنی لوگ ہی ہیں تو پھر امام حسین (ع) کو کوفے آپ لوگوں ہی بلایا ہے اور آپ لوگوں نے ہی شہید کیا ہے
اھل سنت کے جید عالم شاہ عبد العزیز محدث دھلوی نےاپنی کتاب تحفہ اثناعشریہ میں یہ ہی رونا رویا ہے اور کہا ہے کہ اصل شیعہ ہم سنی لوگ ہیں .ہم یہاں پر محدث دھلوی کی عبارات پیش کرتے ہیں
شاہ عبد العزیز بیان کرتا ہے کہ
اور یہ بھی جاننا چاہیئے کہ شیعہ اولیٰٰ کہ فرقہ سنی اور تفضیلیہ کے ہیں ، زمانہ سابق میں لقب ان کا شیعہ تھا،جب غلاۃ اور روافض اور زیدیوں اور اسماعیلوں نے اس لقب سے اپنے آپ کو ملقب کیا اور قباحت اعتقادی و عملی ان سے صادر ہوئی تو اس خوف سے کہ حق و باطل ایک صورت کے نہ ہوجائیں ،فرقہ سنیہ اور تفضیلیہ نے اس لقب کو اپنے حق میں نا پسند کیا اور اھل سنت وجماعت اپنا لقب قرار دیا .اب واضح ہوا کہ کتب تاریخ قدیمہ میں جس قدر کہ فلاں من شیعہ او من شیعہ علی،واقع ہے اور حالانکہ ہیں وہ رئو ساء سنت و جماعت سے ،سب سچ ہے اور واقدی کی تاریخ اور الاستیعاب میں ایسے جملے بکثرت موجود ہیں لہذا خیال رکھنا چائیے
(تحفہ اثنا عشریہ ، ص 11،طبع ہند )
ایک اور مقام پر شاہ لکھتا ہے کہ
وہ لوگ جن کا لقب شیعہ ہوا گروہ مہاجرین و انصار اور ان کے تابعین میں سے ہیں کہ ہم چلن اور پیرو حضرت علی (ع) کے تھے جس وقت کہ آپ ان کے خلیفہ ہوئے ان لوگوں نے ہمیشہ صحبت آپ کی اختیار کی اور مخالفین سے لڑتے رہے اور مطیع ان کے امرو نہی کے ہوئے ان کو شیعہ مخلصین کہتے ہیں اور یہ لقب ان کا سینتیس ہجری میں ہوا
(تحفہ اثنا عشریہ ، ص،18،طبع ہند )
شاہ صاحب ایک مقام اس طرح رقمطراز ہیں
ایک فرقہ شیعہ اولیٰ اور شیعہ مخلصین جو کہ اھل سنت و جماعت کے پیشوا ہیں
(تحفہ اثنا عشریہ ، ص 4،طبع ہند )
تبصرہ :
ہم اھل سنت حضرات سے بس یہ ہی کہتے ہیں کہ سنیوں اگر امام حسین (ع) کو شیعوں نے خطوط لکھے اور شہید کیا تو تمھارے اکابر علمائے کے مطابق جو شیعہ اولیٰ تھے وہ اھل سنت وجماعت تھے ،لہذا شیعوں پر طعن کرنا چھوڑ دو کیونکہ تم لوگوں نے ہی خط لکھے اور امام کو شہید کیا ،شیعہ اولیٰ تم تھے بعد میں تم لوگوں نے اپنا نام سنی رکھھ لیا
0 comments:
Post a Comment