فيسبوک گروپ

12/25/2010

شیخ البانی اور اس کی خطا

 ناصر الدین البانی ، عرب دنیا میں خاص طور پر وھابی طبقہ میں بہت بڑا عالم سمجھا جاتا ہے .آج جتنی بھی کتب احادیث اھل سنت اس کی تحقیق اور تخریج سے شائع ہو رہی ہیں ،مگر اس نام نہاد محدث کے تناقضات بہت مشہور ہیں اور آج ہم اس کی اہم خطا کو بیان کریں گے ،یہ ایسی خطا ہے جو کہ ہمارے خیال میں ایک معمولی حدیث کا طالب علم کبھی نہیں کرتا مگر وھابیوں کا محدث البانی نے یہ خطا کی ہے 

 البانی اپنی کتاب سلسلتہ الصححیہ میں لکھتا ہے کہ 

احمد بن علی بن شعیب کے بارے میں کہا : ہو النسائی الامام 

یعنی احمد بن علی بن شعیب جو ہے ، وہ امام نسائی ہے 

(سلسلتہ الا حادیث الصححیہ ، ج 5 ، ص 56)

حالانکہ امام نسائی کا نام احمد بن علی بن شعیب نہیں بلکہ احمد بن شعیب بن علی ہے 

(ملاحظہ کریں : سیراعلام النبلاء ، ج 14 ، ص 125)

لہذا یہ البانی کا دعویٰ " ھو النسائی الامام " باطل ہے

ہمارا مشورہ ہے سلفی برادری کو کہ وہ البانی صاحب کے بارے میں غلو نہ کریں اور ان کو علامہ ، محدث جیسے االقبات سے نہ نوازے کیونکہ جو اس طرح کی خطائیں کرتا ہے ،اس کو محدث کہنا اس کے بارے میں غلو ہے




0 comments:

Post a Comment