فيسبوک گروپ

12/28/2010

آیت مباہلہ ، اصحاب کساء کی فضیلت پر ٹھوس دلیل

علمائے عامہ و خاصہ نے اپنی اپنی تفاسیر میں سورہ آل عمران کی آیت 61 کے  
ذیل میں واقعہ مباہلہ کو نقل کیا ہے اور ثابت کیا ہے رسول خدا (ص) نے مباہلہ کے لئے صدیقہ کائنات سیدہ فاطمہ زھراء (ص) ، صدیق اکبر امام علی (ع) اور امام  حسن و حسین (ع) کو ساتھ لے کر گئے .مباہلہ کی روایت کو نقل کرنے کے بعد علامہ زمخشری اپنی تفسیر کشاف میں لکھتے ہیں

مذکورہ آیت (سورہ آل عمران 61) اصحاب کساء (ع) کی فضیلت پر دلالت کرتی ہے اور یہ اتنی ٹھوس دلیل ہے کہ کوئی دوسری دلیل اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،نیز رسول خدا (ص) کی نبوت پر وا ضح دلیل ہے ،چونکہ دوست ودشمن میں سے کسی ایک نے بھی روایت نہیں کی کہ نصاریٰٰ نے مباہلہ کو قبول کیا ہو

(تفسر کشاف ، ج 1، ص 566)

0 comments:

Post a Comment