شاہ عبدالعزیز ، علمائے اھل سنت میں بہت بڑا محدث اور مناظر سمجھا جاتا ہے ، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ بہت بڑا کذاب اور غیر محقق شخص تھا ، اس کی کتاب تحفہ اثنا عشریہ کا مطالعہ کرنے والوں پر اس کا کذاب ہونا عیاں ہے .آج ہم اس کی کتاب فتاویٰٰ عزیزی سے اس کا غیر محقق ہو نا ثابت کریں گے کہ کس طرح یہ اصحاب ثلاثہ کے متعلق موضوع احادیث سے استدلال کرتا ہے
شاہ اپنی کتاب فتاویٰٰ عزیزی میں حضرت عثمان کی فضیلت پر ایک موضوع حدیث سے استدلال کرتا ہے
شاہ لکھتا ہے
چنانچہ حضرت عثمان کے بارے میں جامع ترمذی کی حدیث میں ہے کہ ایک جنازہ رسول (ص) کے حضور لوگ آئے تاکہ رسول (ص) اس کی نماز جنازہ پڑھائیں تو رسول (ص) نے نہ خود اس کی نماز جنازہ پڑھی اور نہ لوگوں کو فرمایا کہ اس کے جنازہ کی نماز پڑھیں ،تو لوگوں نے اس کا سبب پوچھا تورسول (ص) نے فرمایا
یہ شخص عثمان سے بغض رکھتا ہے ،تو اس وجہ سے اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ اس سے ناخوش ہے
(فتاوی ٰ عزیزی ،ص 246)
شاہ نے جس موضوع روایت سے عثمان کی فضیلت بیان کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ،وہ جامع ترمذی میں ہے اور اس کی سند اس طرح ہے
حدثنا الفضل بن ابی طالب البغدادی وٍغیرہ واحد قالو: حدثنا عثمان بن زفر ، حدثنا محمد بن زیاد ، عن محمد بن عجلان ، عن ابی زبیر ، عن جابر ،قال
اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن زیاد ہے ، جس کے بارے میں علمائے رجال تسنن اس طرح اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں
ترمذی اس حدیث کو نقل کرنے بعد لکھتا ہے : یہ حدیث غریب ہے .اسے ہم اسی سند سے جانتے ہیں اور یہ محمد بن زیاد ، میمون بن مہران کاا شا گرد حدیث میں سخت ضعیف ہے
(جامع ترمذی ، ص 1014)
امام احمد بن حنبل نے محمد زیاد کے بارے میں فرمایا
یہ کانا کذاب اور خبیث ، حدیثیں گھڑتا تھا
یحیی ابن معین نے کہا : یہ کچھ شے ہی نہیں ، کذاب تھا
ابوذرعہ نے کہا ہے : وہ جھوٹ بولتا ہے
بخاری اور نسائی نے کہا: متروک الحدیث
اس پر جمہور علمائے رجال نے جرح کر رکھی ہے
(ملاحظہ کریں : تہذیب الکمالل مزی ، ج 25،ص 222تا226)
شیخ البانی نے بھی اس حدیث کو موضوع کہا ہے اور محمد بن زیاد پر جرح کی ہے ،نیز بانی نے ابوزبیر کو مدلس اور ساتھ میں کہا ہے کہ یہ عنعن کے ساتھ روایت کرتا ہے اس لئے اس کی بیان کردو روایت میں ضعف ہے .
ملاحظہ کریں
(سلسلتہ الا حادیث ضعیفہ ، ج4 ،ص 438 ) (ضعیف سنن ترمذی ،ص 422)
خلاصتہ التحقیق : یہ روایت موضوع (من گھڑت ) ہے .اور ایسی موضوع روایت بیان کرنا اور پھر اس کے ساتھ استدلال کرنا شاہ عبدالعزیز جیسے نام نہاد محدث اور غیرمحقق شخص کا ہی کام ہو سکتا ہے
0 comments:
Post a Comment