شیخ احمد مجد شیبانی جو محمد شیبانی جو کہ اھل سنت کے امام اعظم ابوحنیفہ کے شاگرد ہیں ،کی اولاد میں سے ہیں اور علوم شریعت و طریقت کے جامع اور صاحب وروع و تقوی ٰٰ تھے ،ان کے حالات میں اھل سنت کے محقق شاہ عبد الحق محدث دہلوی لکھتے ہیں اور وہ (احمد مجد شیبانی) خاندان نبوت علیہ التحیتہ کے ساتھ انتہائی محبت و عقیدت رکھنے میں اپنے پیرومرشد کے طریقہ پر تھے،کہتے ہیں کہ عشرہ عاشورہ اور ربیع الاول کے پہلے بارہ دنوں میں وہ نئے اور اچھے کپڑے نہ پہنتے اور ان دنوں کی راتوں میں زمین پر ہی سوتے اور مقابر سادات میں اعتکاف کرتے اور ہر روز بہ قدر امکان حضرات رسالت (ص) کی روح پاک اور آپ (ع) کے خاندان مقدس کی ارواح کو ثواب ہدیہ کرنے کے لئے طعام میں توسیع کرتے .اور عاشورا کے دن نئے کوزے شربت سے بھر کراپنے سر پر رکھ کر سادات کے گھروں میں جاتے اور ان کے یتیموں اور فقیروں کو پلاتے اور ان ایام میں اس طرح گریہ کرتے کہ گویا واقعہ کربلا ان کے سامنے ہو رہا ہے
اخبارالاخیار//عبدالحق محدث دہلوی//ص 184//طبع النوریہ رضویہ پاکستان
تبصرہ
ہم اپنے اھل سنت بھائیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے اندر ناصبیت کے اثر کو ختم کر کے اپنے مندرجہ بالا عالم کے کردار کا جائزہ لیں کہ کس طرح آپ کے امام ابو حنیفہ کے شاگرد کے پوتے غم حسین (ع) میں عشرہ محرم میں پرانے لباس زیب تن کرتے تھے اور نذر بھی دلاتے تھے اور غم حسین (ع) میں گریہ کرتے تھے، مگر آج یہی اعمال جب شیعہ اثناعشریہ غم حسین (ع) میں کرتے ہیں تو ہم پر بدعتی کا فتوی ٰٰ لگ جاتا ہے ،اگریہ اعمال غم حسین (ع) میں انجام دینا بدعت ہے تو آپ اپنے اس عالم کے بارے میں کیا فتوی ٰٰ لگائیں گے
0 comments:
Post a Comment