آپ جانتے ہیں کہ اھل سنت کے چار مذاہب ہیں ،جن کے نام شافعی ، حنبلی ،مالکی اور حنفی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ مذہب تشیع ، مذہب جعفری ہے.لیکن ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمارے آئمہ معصومین (ع) دوسرے مجتہدین کی مانند مجتہد نہیں ہیں .اس لئے کہ مثلا``ابوحنیفہ (حتیٰٰ اپنے پیروکاروں کی نظر میں بھی) خطا بھی کرتے ہیں اور ان کی بات درست بھی ہوتی ہے .اسی طرح ابن حنبل اور دوسرے مجتہدین جن کی اھل سنت تقلید کرتے ہیں ،ویسے ہی ہیں جیسے شیعوں کے یہاں آقائے خمینی (رہ ) اور آقائے خوئی (رہ) کی وہ تقلید کرتے ہیں
اھل سنت کے مذاہب اربعہ کے آئمہ کو جو لوگ مجتہد سمجھتے ہیں ،وہ ان کی تقلید کرتے ہیں .جبکہ ہم جو آئمہ اھل بیت (ع) کی پیروی کرتے ہیں،اُُسکا سبب یہ ہے کہ ہم اُُن کی عصمت پر عقیدہ رکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ خطا کے مرتکب نہیں ہوتے .یوں ہمارے آئمہ (ع) صاحب مذہب نہیں ہیں .مذہب ابوحنیفہ ایک نکتہ نظر کا نام ہے جس میں خطا و صواب کا امکان پایا جاتا ہے لیکن مذہب امام جعفر صادق (ع) کی حیثیت کسی نکتہ نظر کی سی نہیں ہے جس میں خطاوصواب کا امکان ہو بلکہ یہ ہمیشہ صواب ہے
امام جعفر صادق (ع) کا ارشاد ہے : میرا کلام میرے والد کا کلام ہے،میرے والد کا کلام فرمایا ہوا میرے دادا کا کلام ہے ،میرے دادا کا کلام حسین کا کلام ہے ،حسین کا کلام حسن کا کلام ہے ،حسن کا کلام امیر المومنین کا کلام ہے ،امیرالمومنین علی کا کلام رسول اللہ کا کلام ہے اور رسول اللہ کا کلام اللہ تعالیٰٰ کا کلام ہے
(بحار الانوار، ج 22،ص187،روایت:28،،باب: 23)
لہذٰٰا جب ہم کسی مسئلے کے بارے میں امام جعفر صادق (ع) کا کلام سنتے ہیں ،تو گویا ہم رسول اللہ (ص) کا کلام سنتے ہیں ،جس میں لغزش اور خطا کا کوئی امکان نہیں
مذہب شیعہ کوئی اجتہادی مذہب نہیں ہے،جس میں اھل سنت کے مذاہب کی مانند خطا وصواب کا امکان پایا جائے ،بلکہ مذہب اسلام ہے ،قرآن میں ارشاد ہوتا ہے
سامنے یاپیچھے کسی طرف سےباطل اسکے قریب آہی نہیں سکتا
( سورہ فصلت ،آیت 42)
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ مذہب شیعت کو مذہب جعفری یا فقہ جعفری سے منسوب کیوں کیا جاتا ہے
اس کا جواب یہ ہے کہ دیگر آئمہ معصومین (ع) کے مقابلہ میں امام جعفر صادق (ع) کو اپنے جد رسول (ع) کی احادیث نشر کرنے کا زیادہ موقع ملا کیونکہ امام صادق (ع) کے دور امامت میں بنو امیہ اور بنو عباسیہ کی آپس میں اقتدار کی جنگ تھی اور ان دونوں ملعون شجروں کا دھیان ائمہ اھل بیت (ع) کی طرف نہ تھا،اس کا فائدہ امام صادق (ع) نے اٹھایا اور اپنے جد کی مسجد میں قرآن و سنت رسول (ص) کا درس دینے لگ گئے.اس وجہ سے آج ہماری کتب احادیث میں امام صادق (ع) سے زیادہ احادیث مبارکہ مروی ہیں .اسی وجہ سے مذہب شیعیت کو مذہب جعفری کہا جاتا ہے ،ورنہ یہ مذہب علوی بھی ہے ،مذہب حسنی وحسینی بھی ہے .کیونکہ ہمارے آئمہ (ع) اپنی طرف سے کوئی بھی ایسی چیز بیان نہیں کی ،جو رسول (ع) کے کلام کے برخلاف ہو.انہوں نے اپنے نظریات اسلام کے اصل پاک وپاکیزہ سر چشمے سے حاصل کئے ہیں
0 comments:
Post a Comment