فيسبوک گروپ

12/25/2010

حضرت فاطمہ (ع) اور ان کی اولاد کی عصمت اور سُُنی عالم

علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنی تفسیر قرآن "تفسیر مظہری "میں سورہ آل عمران کی آیت نمبر 36 کی تفسیر کرتے ہوئے جناب سیدہ فاطمہ (ع) اور ان کی اولاد عصمت کا اقرار کرتے ہیں کہ 

میں (قاضی صاحب ) کہتا ہوں یہ درست ہے کہ رسول اللہ (ص) نے حضرت فاطمہ (ع) کے بارے میں بھی کہا جبکہ آپ (ع) شادی حضرت علی (ع) سے کی اے اللہ میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان کے شر سے تیری پناہ میں دیتا ہوں .اسی طرح حضرت علی (ع) سے فرمایا جسے ابن حبان نے حضرت انس سے روایت کیا ، حضور (ص) کی دعا حضرت عمران کی بیوی سے زیادہ قبولیت کے لائق ہے ، میں آپ (ع) کی اور آپ (ع) کی اولاد کی شیطان مردود کے چھونے سے محفوظ ہونے کی امید رکھتا ہوں

(تفسیر مظہری اردو ، ج  2 ، ص 56 ، طبع پاکستان )

معلوم ہوا کہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی ، جو کہ علمائے اھل سنت کے معتبر عالم ہیں وہ جناب سیدہ (ع) اور ان کی اولاد کی عصمت کا عقیدہ رکھتے ہیں 

تفسیر مظہری کی فہرست میں جو سرخی دی  گئی وہ  اس طرح ہے 

"  حضرت فاطمہ (ع) کی عصمت اور ان کی اولاد "  



0 comments:

Post a Comment