فيسبوک گروپ

12/27/2010

یزید ملعون اور قاتل حسین (ع) ہے

امام اھل سنت علامہ سعد الدین تفتازانی اپنی مشہور زمانہ کتاب "شرح
عقائد نسفی" میں لکھتے ہیں


یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا ہے اس لئے کہ وہ اس وقت کافر ہوگیا تھا، جس وقت حسین (ع) کو قتل کرنے کا حکم دیا اور علماء نے اس شخص پر لعنت کرنے کے جواز پر اتفاق کیا ہے جس نے ان کو قتل کا حکم دیا یا اس کی اجازت دی اور اس پر خوش ہوا اور حق یہ ہے کہ یزید کا امام حسین (ع) کے قتل پر راضی ہونا اور اھل بیت نبوت (ع) کی اہانت کرنا ان امور میں سے ہے جو تواتر معنوی کے ساتھ ثابت ہیں اگر چہ تفاصیل احاد ہیں تو ہم اس کی شان کے بارے میں بلکہ اس کے ایمان کے بارے میں توقف نہیں کرتے ، اللہ کی لعنت ہو اس پر اور اس کے انصار واعوان پر
شرح العقائد النسفیہ // تفتازانی // ص 196//طبع مکتب رحمانیہ
پاکستان

تبصرہ

واضح رہے کہ شرح العقائد پاکستان کے تمام اھل سنت و دیوبند کے مدارس میں پڑھائی جاتی ہے .اب دیوبندیوں سے عرض کرتے ہیں کہ آپ کے عالم نےامام حسین (ع) و اھل بیت (ع) پر جو یزید اور اس کے انصار نے ظلم ڈھائے تھے ، ان کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ کہا ہے کہ یہ مظالم تواتر کے ساتھ ثابت ہیں اور آپ کے عالم نے اس کو قاتل امام حسین (ع) بھی کہا ہے اور اس پرلعنت بھی کی ہے . ہم دیوبندی عوام و خواص سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آپنےاس عالم کی تقلید میں یزید کو قاتل امام حسین (ع) تسلیم کریں اور اس پراور اس کے دوستوں پر لعنت کریں

0 comments:

Post a Comment